ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے

امریکی

?️

سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین اور حفاظتی دستوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کی جنوب مشرقی ریاست مینیسوٹا کے شہر Goodhue کے محکمہ پولیس کے ملازمین اور حفاظتی دستوں کے بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کے بعد یہ شہر اب پولیس فورس کے بغیر ہے۔

این بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق Goodhue شہر کے میئر اینڈرسن بوک نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شہر کے محکمہ پولیس کے ملازمین نے عدم اطمینان اور تنخواہ کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کے قتل کا انکشاف

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس چیف جوش اسمتھ نے گزشتہ بدھ کو سٹی کونسل کے اجلاس میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور دو دن بعد ایک کل وقتی افسر اور پانچ جز وقتی ملازمین نے استعفیٰ دے دیا۔

سمتھ نے اعلان کیا کہ وہ اس شہر میں پولیس فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار کوئی بھی شخص نہیں ڈھونڈ پائے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس طرح اس شہر میں پولیس فورس کا مستقبل غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیں: سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک

انہوں نے کہا کہ تین ہفتے پہلے سے، کوئی بھی ہمارے پاس ملازمت کا درخواست فارم بھرنے نہیں آیا،میرا ماننا ہے کہ اب ایک اہم تبدیلی آنی چاہیے تاکہ لوگ Goodhue شہر کی پولیس فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہوں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

خواتین کی تعلیم اور کام پر سے پابندی جلد ختم کر دی جائے گی: طالبان

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:استانکزئی نے کابل میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کی

امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف

?️ 21 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

 ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے

ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی روشنی میں

امریکی فوج کو کوئی اڈہ نہیں دیا اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے امریکی افواج کو ملک میں فوجی اڈہ

ایران کے حملوں کا صیہونی معیشت پر اثر

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں اور جنگی حالات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے