ایران کے جوہری معاملے کا کوئی فوجی راہ حل نہیں:مصر

مصر

?️

ایران کے جوہری معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں:مصر
 مصر کی وزارتِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں۔
مصری وزارتِ خارجہ نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ قاہرہ، تہران اور واشنگٹن کے درمیان نئے مذاکراتی دور کے آغاز اور کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بیان کے مطابق یہ مذاکرات باہمی احترام اور حسنِ نیت کی بنیاد پر ہونے چاہئیں تاکہ جلد از جلد ایک پائیدار اور پرامن معاہدہ طے پا سکے اور خطے کو کسی ممکنہ فوجی تصادم سے بچایا جا سکے، جس کے نتائج تمام علاقائی ممالک کے لیے تباہ کن ہوں گے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ ایران کے جوہری معاملے کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور صرف مذاکرات ہی ایسا راستہ ہیں جو تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔
قاہرہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقائی فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ ایسا معاہدہ ممکن ہو جو نہ صرف ایران اور امریکا بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو۔
مصری وزارتِ خارجہ نے قطر، ترکیہ، عمان، سعودی عرب اور پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مخلصانہ اقدامات خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا باعث بنیں گے۔
بیان کے آخر میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے اور مشرقِ وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے منصوبے کی حمایت کرے، جس میں بلا استثنا تمام علاقائی ممالک شامل ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ، جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو عالمی سطح پر نافذ کرنے اور تمام جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کے جامع حفاظتی معاہدوں کے تحت لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایران کے جوہری معاملے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس میں فریقین نے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

باحجاب لڑکی کو  ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے: جاوید اختر

?️ 10 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر

غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی میں امریکہ کی نئی تجویز

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے

مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:پال لاورٹی نے اتوار کو برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا میں

سعودی ولی عہد نے فرانسیسی صدر کی دعوت معذرت کے ساتھ مسترد کر دی

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن

نواز شریف جتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے؛ خواجہ آصف

?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے

فلور ملز مالکان نے گندم کے مصنوعی بحران کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دے دیا

?️ 3 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت

سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 13 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے

 امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے