🗓️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العربیہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں ،انہوں نے العربیہ کو بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،تاہم ہمارا مسئلہ ایران کا منفی طرز عمل ہے جس پر ہم خطے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک حل تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب نے 90٪ معاملات پر امریکہ سے اتفاق کیا ہے اور یہ کہ امریکہ ریاض کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے،بن سلمان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حوثی جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کا سعودی اقدام جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل یمن پر فوجی حملے کے چھٹے سال کے اختتام پر سعودی عرب نے ایک اقدام تجویز کیا تھا جس کے لیے انھوں نے دعوی کیا تھا کہ یہ ریاض کی جانب سے جنگ بندی کی طرف پہلا قدم اور یمن میں امن کی کوشش ہے،تاہم یمن کی قومی نجات حکومت جس کا ایک حصہ انصاراللہ تحریک بھی ہے، نے اس منصوبے کو غیر حقیقت پسندانہ اور جارحین کے مطالبات کا اعادہ قراردیتے ہوئے زمینی اور فضائی حملوں کے خاتمے اور یمن کے چھ سالہ محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
یادرہے کہ ایک طرف یمن میں جارحیت پسند اتحاد کے مبینہ اہداف کے حصول میں ناکامی دوسری طرف اور اس جنگ کی وجہ سے سعودی رہنماؤں کی بدنامی نے ریاض کو امن کی بات کرنے پر مجبور کیا ہے،تاہم یمنیوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب جنگ کے ذریعے مسلط منصوبوں کو حاصل نہیں کرسکا ہے جس کی وجہ سے اس طرح کی باتیں کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر نے اعتراف
مارچ
چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا
🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر
اگست
کابل میں لگاتار تین بم دھماکے
🗓️ 10 فروری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار تین بم دھماکے ہوئے جس
فروری
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
امریکی مالی امداد سے سوئس یونیورسٹیوں کا وابستہ ہونا ایک چیلنج
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: اس آر ایف سوئس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سوئس
اپریل
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
🗓️ 2 اگست 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری
اگست
ضمانت قبل از گرفتاریاں عمران خان کو مزید بدمعاش بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں، رانا ثنااللہ
🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ
دسمبر