?️
سچ خبریں:عطوان کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ کرنے کی حماقت انتہائی پرامید صورت حال میں تل ابیب کے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر اور معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کی کوئی بھی حماقت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی اور بچ جائے گا تو انتہائی پر امید صورت میں صیہونی حکومت ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی جیسا کہ خطے میں کچھ امریکی اتحادیوں کے ساتھ ہوا ہے کہ وہ خلیج فارس کو پرامن رکھنےکے لیے ایران جانے پر مجبورہوئے۔
رائے الیوإ ایڈیٹر انچیف نے اسرائیلی سکیورٹی یا فوجی حکام کی اکثریت کی طرف سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ صیہونی جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے جوہری ری ایکٹر تباہ کر دیے ،تاہم اسی طرح کا اقدام ایران میں نہیں کیا جاسکتا اوراس کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا جا سکتا ہےاس لیے ایران کا جوہری پاور پلانٹ ایک جگہ پر نہیں ہے ، اس کے علاوہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی فضائی حملہ ڈیمونا ری ایکٹر کی تباہی کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے لے کر ان کے وزیر جنگ، جنرل بینی گانٹز، جنرل جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل آویو کوخاوی اور فضائیہ کے کمانڈر تک اسرائیل میں کوئی سکیورٹی یا فوجی عہدہ دار نہیں ہیں جس نے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے اس ملک پر حملہ کرنے کی دھمکی نہ دی ہو ۔
عطوان نے لکھا ہے کہ ان دھمکیوں کا مقصد امریکہ کو بدنام ہونے سے روکنا اور ایرانی لیڈروں کو مجبور کرنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی خستہ حال ہڈیوں یا اس میں جو کچھ بچا ہے اس کو بحال کرنے کے لیے رعایتیں دیں ۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک کو صیہونیوں کی معافی قبول نہیں کرنا چاہیے: عبدالباری عطوان
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ صیہونی حکام
اکتوبر
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
صدام کو پکڑنے پر مبنی امریکی آپریشن کی کہانی فرضی تھی: امریکی فوج کےعراقی مترجم
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے اور عالمی رائے
دسمبر
ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن
جون
وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمان میں منظور کردہ قرارداد کو مایوس کن قرار دیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ ورچوئل
مئی
پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری
?️ 19 اگست 2025سوات (سچ خبریں) پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں
اگست
کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے
جون
نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ
دسمبر