?️
سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےکہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بیالیس سال کا ہوچکا ہے اور اس کی بدولت ایران نے اتنی ترقی اور پیشرفت کی ہے کہ آج یہ ملک خطے کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 سال گزر گئے ہیں ، انقلاب اسلامی کی بدولت ایران نے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے 14 فروری بحرین کے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین عوام نے استقلال اور آزادی کی حصول میں بیشمار قربانیاں پیش کی ہیں اور بحرین کی تحریک آزادی کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شیخ راغب حرب کے مؤقف کی ضرورت ہے ، ہمیں اسلامی مزاحمت کی پیشرفت کے لئے شہید عماد مغنیہ کے جذبہ فداکاری کی ضرورت ہے، ہم شہید سید عباس موسوی اور تمام شہداء کی وصیتوں کے مطابق عمل کررہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے ملک و قوم کو درپیش خطرہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے داخلی امور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروہ کا کام صرف حزب اللہ لبنان کو گالیاں دینا اور فحش بکنا ہے اور ہم اپنے طرفداروں کو نصیحت اور وصیت کرتے ہیں کہ وہ اس گروہ کا کسی بھی صورت میں مقابلہ نہ کریں کیونکہ ان کا ہمیں گالیاں دینا ان کی ناکامی اور ہماری کامیابی کی دلیل ہے، ان کے تمام الزامات انسانی اور اسلامی اصولوں کے خلاف ہیں ، ہم ہر میدان میں قوی اور مضبوط ہونے کے ساتھ مظلوم بھی ہیں اور اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ ہو مظلوموں کے ساتھ ہے،اس کا وعدہ ہر گز جھوٹا نہیں ہوسکتا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم اور استکبار کی غلام اقوم متحدہ کی غداری
?️ 13 مئی 2021(سچ خبریں) ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں
مئی
مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
?️ 4 جنوری 2026 مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
جنوری
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
خلیج فارس میں چین کا سست اور مستحکم اثر و رسوخ
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:خلیج فارس ایک ایسا خطہ ہے جو مختلف سیاسی، اقتصادی اور
جنوری
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم
نومبر
دشمن کی فوج غزہ کی سرحد پر ڈھیر
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کے
اکتوبر
افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 20 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما
اگست
فلسطینی شہداء کی شناخت روکنے کے لیے تل ابیب کا وحشیانہ جرم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش
نومبر