?️
سچ خبریں:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں آئندہ چند روز میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں فریقین نے آئندہ چند دنوں میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے اپنی دو طرفہ ملاقات کے وقت پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک مخصوص وقت کا تعین کیا ہے،سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فیصل بن فرحان اور امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے لیے تشویش کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بیجنگ میں ہونے والے حالیہ سہ فریقی معاہدے کے بعد مستقبل کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حسین امیرعبداللہیان سے ایرانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کی قومی پرچم کشائی کی تقریب میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ آپ کی ملاقات کے وقت اور جگہ کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، اس سلسلہ میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ اور کیا اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا تعین کیا جاچکا ہے ؟ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے سعودی ہم منصب سے بات کرنے اور مشاورت کرنے جا رہا ہوں اور ہم اس گفتگو میں ہم اپنی ملاقات کے وقت اور جگہ کو حتمی شکل دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ 10 مارچ کو بیجنگ میں کیے گئے ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ، اس بنیاد پر دونوں ممالک میں سفارت خانے اور سفارتی مشن اگلے دو ماہ میں دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں ترک معیشت کیوں کمزور ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ: ترک معیشت کے
اکتوبر
یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں
نومبر
کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں میں سے ایک نے غزہ
فروری
شہید خضرعدنان کون تھے؟
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:المیادین ویب سائٹ نے شہید خضر عدنان کی زندگی پر ایک
مئی
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم
دسمبر
شام اور ایران کے اسٹرٹیجک تعلقات؛ دہشت گردی کے خلاف اتحاد
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:شام اور ایران، مغربی ایشیا میں ایک دوسرے کے اہم ترین
دسمبر