?️
سچ خبریں:ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی کئی ملکوں کی طرف سے مانگ ہورہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظر اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد ہی ایرانی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہمیں بڑے پیمانے پرپیداواری مرحلے میں داخل ہونا پڑے گا۔
ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا کہ ویکسین کی تیاری ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران اب ویکسین تیار کرنے والے 6 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے،انھوں نے کہا کہ ایران میں گزشتہ 16 ماہ سے ایرانی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں جن میں سے کوو ایران، برکت ویکسین اور نورا ویکسین کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے، ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے،واضح رہے کہ اس ملک کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کچھ ہی دن قبل اپنے ملک کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے جس کے بعد اس ملک کی عوام میں ملکی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
صیہونی سیکورٹی وفد کا سوڈان کا خفیہ دورہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ حکومت کے ایک
اپریل
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کو اہم خط
?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہاں آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا
فروری
ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جنوری
پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کے سائبر حملے، ایڈوائزری جاری
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے تناظر میں
مئی
پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا: وزیر اعظم
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی
جنوری