سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی پریس کانفرنس میں ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار بھیجے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہتھیار بھیجے جانے کی تاریخ اور وقت کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی صحیح اطلاع نہیں ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی پریس کانفرنس میں ایران سے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھیجے جانے پر مبنی اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کی اس امداد کی تاریخ اور وقت کے لحاظ سے ہمارے پاس کوئی صحیح اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایران اس جنگ میں روس کی کون سے ڈرون یا دیگر ساز و سامان کے ذریعہ مدد کر رہا ہے۔
سنگھ نے یوکرین جنگ میں ایران اور روس کے درمیان تعاون کے حوالے سے مغربی حکام کے دعووں کو بھی دہرایا اور کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ تعلق میدان جنگ میں بھی جاری ہے۔
امریکی وزارت دفاع کی نائب ترجمان نے کہا کہ مجھے اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں ہے بہتر ہے کہ ماسکو سے ہی پوچھ لیا جائے کہ ایران نے کب اپنے ڈرونز روس منتقل کیے ہیں ، یاد رہے کہ کافی عرصے سے امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک ایران پر روس کو اسلحہ بھیجنے کا الزام عائد کر رہے ہیں جبکہ تہران حکام نے ہمیشہ سختی کے ساتھ اسے مسترد کیا ہے۔