?️
سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے جوابی حملے کو سراہتے ہوئے صیہونی حکومت کی فوری حمایت میں مغرب کے متعصبانہ موقف کی مذمت کی ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کا ردعمل قانونی اور درست تھا کیونکہ اس حملے میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے ہاتھوں کیے جانے والے جرم جس میں اسلامی انقلابی گارڈ آئی آر جی سی کے متعدد کمانڈروں کو شہید کیا گیا، کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟
حماس نے اعلان کیا کہ ایک طرف ہم اسلامی جمہوریہ کے اقدام کو سراہتے ہیں اور دوسری طرف قابض حکومت کی فوری حمایت میں مغرب کے متعصبانہ موقف کی مذمت کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ متعصبانہ مؤقف اس وقت ہے جب مغرب غزہ کے لوگوں کی اجتماعی نسل کشی، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنے اور قابضین کی جیلیوں میں ہمارے قیدیوں پر تشدد کے خلاف خاموش ہے۔
تحریک حماس نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رد عمل نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت کی من مانیوں کھوکھلے دعووں کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا صیہونی حکومت کو سبق سکھانے کے بارے میں پینٹاگون نے کیا کہا؟
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک حماس عرب قوم، ملت اسلامیہ، خطے کی طاقتوں اور دنیا کے آزاد عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ طوفان اقصیٰ کی عظیم جنگ میں فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے منصوبے پر حماس اور تل ابیب کا ردعمل کیا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے غزہ کے
جون
ملائیشیا میں موساد کی کاروائی ناکام
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ملائیشیا کے پولیس ذرائع نے ایک صیہونی کی گرفتاری کا
اپریل
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت
ستمبر
دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں
ستمبر
حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے
دسمبر
غزہ کو ضروری سامان بھیجنے میں کوئی رکاوٹ نہیں
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
اکتوبر
اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان
?️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور
جنوری