?️
اگر حماس ختم نہ ہوئی تو حکومت گرا دیں گے:سرائیلی وزیرِ داخلہ کی دھمکی
اسرائیل کے انتہاپسند وزیرِ داخلہ اور دائیں بازو کی جماعت اوتسما یہودیت کے سربراہ ایتامار بن گویر نے حماس کے ساتھ طے پانے والے آتشبس اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت اسرائیلی کابینہ کو تحلیل کر دے گی۔
صہیونی چینل i24 کے مطابق، بن گویر نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا ہم اپنے مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی پر خوش ہیں، مگر قاتلوں کو رہا کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ حماس کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم حکومت ختم کر دیں گے۔
انتہاپسند وزیر نے کہا کہ اگرچہ اسرائیلی عوام اپنے اسیر شہریوں کی واپسی پر خوشی منا رہے ہیں، لیکن اس معاہدے کی قیمت بہت بھاری ہے۔
بن گویر، جو اپنے نسل پرست اور شدت پسند نظریات کے لیے مشہور ہیں، نے فلسطینی قیدیوں کو جو اپنی سرزمین کے دفاع میں لڑے قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “تقریباً 250 خطرناک قیدیوں کی رہائی، جو ممکن ہے دوبارہ مزاحمتی سرگرمیوں میں شامل ہو جائیں، اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں اور میری پارٹی کے وزرا ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں دہشت گرد (یعنی حماس کے مجاہدین) آزاد ہوں۔ جنگ کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا، نہ کہ اسے دوبارہ موقع دینا۔
بن گویر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اپنی ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ وہ “کسی ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے جو حماس کو برقرار رہنے دے۔ یہ ہمارا سرخ لکیر (Red Line) ہے۔
انہوں نے مزید دھمکی دی اگر حماس واقعی ختم نہ کی گئی، یا محض دکھاوے کے طور پر کہا گیا کہ وہ ختم ہو گئی ہے، تو میری جماعت اوتسما یہودیت حکومت گرا دے گی۔
یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس نے 9 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر غزہ میں جنگ کے اختتام اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
یہ معاہدہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا، جن میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر (سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد) نے بھی شرکت کی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، بن گویر کا سخت موقف نہ صرف نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو دباؤ میں ڈال رہا ہے بلکہ اسرائیلی سیاست میں دائیں بازو کی شدت پسند قوتوں کے بڑھتے ہوئے اثر کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بستیوں کی تعمیر فلسطین کے ساتھ براہ راست جنگ کی علامت ہے: حماس
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان حازم
اگست
ٹرمپ نے لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے: نیتن یاہو
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کے وزراء کو
جنوری
آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی۔ حمزہ شہباز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:لاہور کو فضائی آلودگی کی شدت کی وجہ سے دنیا کا
اکتوبر
پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم
?️ 16 جولائی 2023خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پاکستان
جولائی
کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر
دسمبر