?️
سچ خبریں:یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں ہسپتالوں میں آنے والے کورونا کا شکار بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کانگریس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ڈائریکٹر ریچل ویلنسکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے جنہیں امریکی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے نیز طلباء اور اساتذہ کی اسکولوں میں حاضری سے متعلق صحت اور قرنطینہ کے نئے رہنما اصولوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار ے بچوں کی تعداد اس وبائی مرض کے شروع ہونے کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اگرچہ یہ تعداد اب بھی ہسپتال میں داخل بالغوں کی تعداد سے بہت کم ہے،واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار اسپتال میں داخل بچوں کی اکثریت 4 سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یکم جنوری تک چار سال سے کم عمر کے ہر 100000 امریکی بچوں میں سے 4.3 کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 12 سے 17 سال کی عمر کے 50 فیصد سے بھی کم امریکی بچوں کو ابھی تک مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے اور 5 سے 11 سال کی عمر کے 16 فیصد بچوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے
مارچ
غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت میں تین نکات رکاوٹ ہیں
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے "غزہ سے اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے
جولائی
حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے
جنوری
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
الانبار میں ایک داعشی سرغنہ گرفتار، دیالہ میں سات اڈے منہدم
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: عراق کے فوجی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر
نومبر
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی، توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق
دسمبر
بائیڈن کی روس سے اپیل
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب
اکتوبر