?️
امریکی کانگریس میں اسرائیلی لابی کا اثر کمزور ہو رہا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں حنوکا کی تقریب کے دوران کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں اسرائیل اور یہودی لابی کا اثر و رسوخ ماضی کے مقابلے میں کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں یہودی مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک دہائی یا اس سے کچھ پہلے واشنگٹن میں سب سے طاقتور لابی اسرائیل اور یہودی برادری کی سمجھی جاتی تھی، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔ انہوں نے چند ڈیموکریٹ اراکین کانگریس پر اسرائیل مخالف اور یہودیوں سے نفرت کا الزام لگایا اور کہا کہ پس پردہ بات چیت میں انہیں اس رویے کی جھلک نظر آتی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ میں یہ رجحان نسبتاً کم ہے مگر وہاں بھی اس کی شروعات ہو چکی ہیں۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کی ایک تقریب پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے حاضرین کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔ ٹرمپ نے حسبِ معمول اپنی تقریر میں مختلف موضوعات کا ذکر کیا، جن میں وائٹ ہاؤس میں ایک نئے بال روم کی تعمیر اور سابق صدر جو بائیڈن پر طنزیہ تبصرہ بھی شامل تھا، اور کہا کہ میڈیا ان کی کسی لغزش کا انتظار کرتا رہتا ہے۔

مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کو فلسطینیوں نے اپنا وقار دوبارہ حاصل کیا تھا: المشاط
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا
اکتوبر
ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں
جنوری
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی
?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ
مئی
رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل
کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام
?️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،
اپریل
غزہ جنگ کے 400 دن بعد ریاض اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر غور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:ریاض میں آج متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا
نومبر
نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں
فروری