🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران کی کارروائی نے امریکہ کی مزاحمت کو ایک مہلک دھچکا پہنچایا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے قابض حکومت کے خلاف ایرانی آپریشن "وعدہ الصادق” کے منفی نتائج کا حوالہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی اخبار کا اعتراف
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کو واضح طور پر تسلیم کرنا چاہیے جو کل رات پیش آیا اس سے امریکہ کی مزاحمت کو ایک مہلک دھچکا لگا۔
نیز صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کہا کہ ایران نے کئی دہائیوں پرانی پابندی کو توڑ دیا ہے کہ ایرانی سرزمین سے مقبوضہ علاقوں پر حملہ نہ کیا جائے۔
صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے بھی اعتراف کیا کہ ایران نے وعدہ صادق کے آپریشن کے دوران بے مثال کارروائی کی۔
صہیونی کنیسٹ کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کمیشن کے سابق سربراہ اوفر شیلح نے بھی کہا کہ دنیا بدل چکی ہے، ہمارا دشمن ایک مکمل اور مربوط محور ہے اور اسرائیل کی شکست کا نظریہ رکھتا ہے۔
سابق صیہونی وزراء میں سے ایک لیمور لیفنات نے بھی تاکید کی کہ ایران کے حملے کے بعد یہ بات پوری طرح واضح ہوگئی کہ ہم امریکہ کے فیصلے کے خلاف کام نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم احمق ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں پاکستانی سابق نائب وزیر کا اظہارخیال
واضح رہے کہ دمشق میں تہران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایران نے مقبوضہ علاقوں میں بعض اہداف پر وسیع مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کیے، اس کارروائی میں پاسداران انقلاب نے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف پر درجنوں ڈرون اور میزائل داغے۔
مشہور خبریں۔
السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق
اکتوبر
ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار
مارچ
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
🗓️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات
مئی
شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز
مئی
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی
ستمبر
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم پارٹنر ہے: لاوروف
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ
جون