?️
سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک میں تعینات امریکی قابضین صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور 2011 کا منظر نامہ مزاحمتی قوتوں کے حملوں کے ساتھ دہرایا جائے گا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی تجزیہ نگار صباح العکیلی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی قابضین کے ٹھکانوں کے خلاف اس ملک کی اسلامی مزاحمتی قوتوں کے حالیہ حملے 2011 سے پہلے کی صورتحال کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے قابض افواج کو عراق سے نکالنے کے لیے ان کے خلاف ایک منفرد آپریشن دیکھا، 2011 سے پہلے حملہ آوروں کے خلاف مزاحمتی قوتوں کے حملوں نے انہیں عراق چھوڑنے پر مجبور کیا لہٰذا واضح ہوا کہ قابض صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
العکیلی نے مزید کہا کہ امریکی فریق طاقت کی منطق اور عراق میں ان کے مفادات اور قابض افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد ہی مذکرات کرنے کے لیے تیار ہو گا لہذا قابضین پر دباؤ جاری رہنا چاہیے تاکہ وہ عراق سے نکلنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ اسلامی مزاحمت کی درخواست، پارلیمنٹ کی قرارداد اور عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ امریکہ کے دھوکے کی وجہ سے عمل میں نہیں آیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عراقی حکومت کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی درخواست کو تسلیم کرنا بھی مزاحمت کی مہلک ضربوں کی وجہ سے ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور جنگ کے سالوں میں ہم نے اس سے خیانت اور ظلم کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ نئی نقل و حرکت کا مقصد وقت ضائع کرنا اور مزاحمت کے خلاف مزید جرائم کی سازش کرنا نیز عراقی قوم اور امت اسلامیہ کو نقصان پہنچانے کے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور تل ابیب حکومت کے بمبار طیاروں کی جانب سے اس پٹی کے رہائشی، تعلیمی اور طبی علاقوں پر نہ رکنے والی بمباری کے ساتھ ہی، علاقے میں موجود اسلامی مزاحمتی گروہوں میں سے ہر ایک نے اپنے طور پر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا فرض ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
اس دوران عراقی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو سو سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا ہے اور امریکیوں کو یہ باور کرایا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت بہت زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
روس یوکرین جنگ میں 20 لاکھ ریزروسٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس ایک نئے قانون کے تحت تقریباً 20 لاکھ ریزروسٹ
اکتوبر
پاکستان، افغانستان طورخم پر تجارت و پیدل گزرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے پر متفق
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی اور افغان حکام نے سرحد پار تجارت اور
مارچ
بلوچستان: اسکول بس پر خود کش حملہ، 3 طالبات سمیت 5 شہید، 38 زخمی، امریکا کی مذمت
?️ 21 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو
مئی
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک
?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے
فروری
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، اب بہت ہوچکا۔ بیرسٹر عقیل
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے
دسمبر
بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی
?️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل