?️
سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے اس ملک کے وسائل سے مزید ایندھن کے53 ٹینکرز چرا لیے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی قابض فوج نے شامی تیل کے 53 ٹینکروں کو عراق کی سرزمین میں منتقل کر دیا، جو انہوں نے ریف الحسکہ کے کنوؤں سے چرائے تھے۔
الحسکہ کے مقامی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ یہ ٹینکرز المحمودیہ کراسنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر شمالی عراق میں داخل ہوئے،واضح رہے کہ غاصب امریکی فوج مسلسل اور منظم طریقے سے شام کے تیل کے ذخائر کو لوٹ کر عراق کے اندرونی علاقوں میں منتقل کر رہی ہے جب کہ خود شامی ایندھن کے شدید مسئلے سے دوچار ہیں۔
شامی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ اس کے تیل کے کنوؤں تک رسائی ناممکن ہونے کی وجہ سے جو کہ امریکی افواج کے قبضے میں ہیں، وہ اپنے شہریوں کو توانائی کے حامل وسائل فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا ایک مقصد ان ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے جس کے لیے وہ خطے میں سرگرم دہشتگردوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دوسرا مقصد یہاں کے قدرتی وسائل کو لوٹنا ہے جس کی مثالیں آئیں دن ملتی رہتی ہیں جبکہ تیسرا مقصد خطے میں اپنی برتری جمانا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی اتحاد کی شکست اور پلان بی پر عمل درآمد
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں مرکزی منصوبے کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کے
دسمبر
غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک
اپریل
2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے
اپریل
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جنوری
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
حماس اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے
دسمبر
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات
جون