🗓️
سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن محمد الجوبیراوی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق عراقی بدر تنظیم کے سینئر رکن نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو اب تابوت میں عراق سے جانا ہوگا،انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک ہے۔
محمد الجوبیراوی نے مزید کہاکہ امریکہ عراق کے لیے جو قیمت ادا کر رہا ہے وہ بہت زیادہ ہے جبکہ ان کا اپنی تمام افواج کے ساتھ ملک سے نکلنا اپنےوطن اور عراق کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء اور قائدین کے انتقام کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی فوجیوں کے ملک چھوڑنے کی ضرورت سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی واضح قرارداد کو ناکام بنانے کے لیے امریکی حکام عراق میں اپنی افواج کے مشن کی نوعیت کو تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، اس سلسلہ میں امریکی کمانڈروں کا کہنا ہےکہ امریکی افواج کا مشن "لڑائی” سے "مشاورت” میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس طرح امریکی فوجی کمانڈر اور سیاسی رہنما عراقی سرزمین پر اپنی فوجی بقا کو قانونی جواز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم یمن کے خلاف اپنی دفاعی کاروائیاں بند کر دیں گے : صنعا
🗓️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المسیرہ ٹیلی گرام چینل کے مطابق المشاط نے یمن میں
ستمبر
شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر نے اس ملک کی کانگریس سے خطاب کرتے
اگست
امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے
جولائی
یمن کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعووں کی تکرار
🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر "یسرائیل کاتس” نے یمن کے خلاف
مئی
بولٹن نے دنیا بھر میں بغاوت کے منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکہ کے قومی سلامتی
جولائی
پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا
🗓️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم
اپریل
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
🗓️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اگست
بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان
اگست