?️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے پیش نظر صرف تل ابیب میں16 ہزار سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے 13 سے 16 جولائی تک مغربی ایشیا کے دورے کے موقع پر مقبوضہ فلسطین فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا ہے اور اب تک 16 ہزار سکیورٹی فورسز کو تل ابیب میں تعینات کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے تل ابیب پہنچنے پر کئی شاہراہوں کو بند کر دیا جائیگا اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
اُدھر عرب اڑتالیس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کی تیاری کے سلسلے میں اتوار سے فوجی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں صیہونی فضائیہ کی پروازیں بھی شامل ہیں، اس دورے کے بارے میں اور بھی تیاریاں جاری ہیں جبکہ جوبائیڈن کے اس دورے کے موقع پر اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب اور اسرائیل پر عالمی سطح پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطین اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ جمال خاشقچی کے قتل کی وجہ سے سعودی عرب کا دورہ نہیں کریں گے لیکن اب انہوں نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سلسہ میں وہائٹ ہاوس نے صفائی پیش کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے اس دورے میں بن سلمان سے علیحدگی میں ملاقات نہیں کریں گے بلکہ بن سلمان ایک وفد کی صورت میں بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ماسکو نے اسنیپ بیک میکانزم کو قانونی دھوکہ دہی قرار دیدیا
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی محکمہ خارجہ کے ترجمان ماریا زخارووا نے ایران کے خلاف
ستمبر
نسلہ ٹاور کو رہائشیوں نے خالی کردیا
?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے
نومبر
دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال
?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو
نومبر
سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے
?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں
مارچ
امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: بائیڈن بخوبی جانتے ہیں کہ اگر فلسطینی حامی نوجوان یونیورسٹی
اپریل
امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں میدانی جھڑپوں میں شدت کے ساتھ، متحدہ عرب امارات
دسمبر
وسیع معلومات کا خزانہ ہیکرز کے ہاتھوں لگا؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی حکومتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تین سرکردہ صیہونی
جنوری
ایک اور سنوار غزہ کا خطرناک ترین شخص
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق ضدی مگر لطیف کہا گیا
فروری