امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید پاؤڈر پر مشتمل 30 سے ​​زائد خطوط ملے ہیں۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے حکام کو ایک عجیب و غریب مادے پر مشتمل خط بھیجا گیا ہے،اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ سفید پاؤڈر پر مشتمل 30 سے ​​زائد خطوط ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے: ٹرمپ

کنساس بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق، کوئی زخمی نہیں ہوا اور جمعہ کی دوپہر تک، سفید پاؤڈر پر مشتمل 30 سے ​​زیادہ خطوط حکام اور نائبین کو بھیجے گئے ہیں، تاہم اس خبر میں سفید پاؤڈر کی ساخت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

کنساس لیگل ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ڈائریکٹر ٹام ڈے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کنساس اسٹیٹ پٹرول نے ان کے دفتر کو اس طرح کے خطوط ملنے کے بارے میں مطلع کیا جن پر کنساس سٹی یا ٹوپیکا میں سے کسی ایک کا واپسی کا پتہ تھا۔

ٹام ڈے نے مزید کہا کہ یہ خطوط قانون سازوں کو ان کے گھروں پر بھیجے گئے اور پھر ایف بی آئی کے حوالے کر دیے گئے،تاہم کنساس کا محکمہ صحت اور ماحولیات، ریاستی فائر مارشل کا دفتر، اور مقامی پولیس نیز فائر ڈیپارٹمنٹ خطوط میں بھیجے جانے والے میں مشکوک پاؤڈر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کنساس کے اٹارنی جنرل کرس کوباچ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سیکورٹی عہدیداروں کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کا سیکورٹی اجلاس اس حکومت کے وزیر اعظم

وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے زیادہ اہم ہے۔ خواجہ آصف

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

صہیونیوں کی یہودی ایجنسی کے دفتر کو ماسکو سے تل ابیب منتقل کرنے کی خفیہ کوشش

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:  یروشلم پوسٹ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف

ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خطرات میں اضافے پر روس کا موقف

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی پریس کانفرنس

ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے: تخت روانچی

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    مجید تخت روانچی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران

نتن یاہو کی کابینہ کی انتہائی سخت پالیسیوں پر حماس کا انتباہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ

دمشق کا اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ جولانی حکومت سے وابستہ شام کے وزارت خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے