سچ خبریں:امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی خارجہ پالیسی کی موجودہ ترجیح روسی خطرات کا مقابلہ اور چین کے اقتصادی اثرورسوخ کو روکنا ہے۔
امریکی صدر نے میڈیا سے خطاب میں اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس کی خارجہ پالیسی کا موجودہ چیلنج روس کی جانب سے لاحق خطرات کو روکنا اور چین کے ساتھ اقتصادی مقابلہ ہے۔
بدھ کی صبح رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر سفارت کاروں کی موجودگی میں ایک تقریر میں واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کی موجودہ ترجیحات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کا مقابلہ کرنا اور چین کی اقتصادی طاقت کو مزید آگے بڑھنے سے روکنا ہماری خارجہ پالیسی کی سب سے اہم ترجیحات ہیں۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے خلاف خطرناک چیلنجوں کی فہرست میں، موسمیاتی تبدیلی بھی شامل ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلی “انسانیت کے وجود کے لیے ایک خطرہ ہے کہا کہ ہمیں کبھی بھی نئی عالمی وبا کی صورت میں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے تاکہ کورنا کی طرح مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔