امریکی حکومتی اداروں کو بند کرنے کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال

امریکی

?️

سچ خبریں: بائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ قریب آتے ہی پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ایران، چین اور روس کے مفاد میں ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی ترجمان، سبرینا سنگھ نے منگل کو سی این این کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے ملک کی حکومت کی شٹ ڈاؤن نے فوجی تیاریوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کا دنیا بھر میں بہت بڑا اور گہرا اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حکومت کے کون سے حصے بند ہوں گے؟

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن قریب آنے کے ساتھ اس ملک کی وزارت دفاع کی ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے جیسے حکومتی شٹ ڈاؤن قریب آرہا ہے 10 لاکھ سے زیادہ فوجی اہلکاروں اور سویلین ملازمین کے شٹ ڈاؤن کی مدت کے دوران بلا معاوضہ چھٹی پر رہنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

سبرینا سنگھ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے واشنگٹن کے دشمنوں کو خطرناک پیغام جائے گا،امریکی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکی حکومتی ادارے بند ہو جاتے ہیں تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ چین، روس، شمالی کوریا اور ایران کو ہوگا اس لیے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن مذکورہ ہفتے میں دوسری بار ملکی دفاعی بل کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟

ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن دفاعی اخراجات کے بل کو آگے بڑھانے میں ایک بار پھر ناکام رہے جبکہ مسئلہ جو موجودہ امریکی حکومت کی شٹ ڈاؤن میں ناکامی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان میں گزشتہ ہفتے دوسری بار محکمہ دفاع کے سالانہ بجٹ بل کو آگے بڑھانے کے لیے ووٹ کے طور پر سامنے آیا، جس میں کچھ ڈیموکریٹس بھی شامل ہوئے

مشہور خبریں۔

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

?️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد

صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو

صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے:حماس

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے میں

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی سعودی حکومت پر تنقید

?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں

امریکہ پر اعتماد کرنا ممکن نہیں:بھارتی عہدہ دار

?️ 8 ستمبر 2025امریکہ پر اعتماد کرنا ممکن نہیں:بھارتی عہدہ دار بھارت کے ایک اعلیٰ

خون سنوار نے آزادی کا نقشہ کھینچا: طالبان

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں:طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے حماس کے سیاسی رہنما

واشنگٹن میں نیٹو اجلاس میں امریکہ کی 6 عرب ممالک سے شرکت کی درخواست

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ،

صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے