?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے عراق میں امریکی اتحاد کی موجودگی کی وجہ سے لاحق خطرات سے خبردار کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ فالح الخزعلی نے عراق میں امریکی اتحاد کی وجہ سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، الخزعلی نے کہاکہ ہم عراق میں عوامی تنطیموں کے خلاف امریکی اتحاد کے جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے، انہوں نے کہا ،کہ عراق میں اس بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی ہمارے معاشرے کی سلامتی اور امن کے لئے واضح خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ امریکی اتحاد ہماری قوم اور ہماری مزاحمتی تحریک کے خلاف کاروائی کرے ، اپنے ملک کی خودمختاری کے دفاع کے بارے میں ہمارا فیصلہ واضح ہے، الخزعلی نے زور دے کر کہاکہ بدقسمتی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ عراقی حکومت ملکی سالمیت کے خلاف امریکی جارحیت پر خاموش اور لاتعلق ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی اتحاد کو بے دخل کرنے کے لئے ہماری وزارت خارجہ کو سلامتی کونسل میں فوری کاروائی کرنا ہوگی،یادرہے کہ امریکہ عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا تاہم زمینی حقائق بتلاتے ہیں کہ اس نے یہاں داعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس کے لیے ایک سہولت کار کے فرائض انجام دیے ،دہشتگردوں کے لیے اسلحہ اور اشیائے خورد ونوش سے لے کر انھیں عراقی فوج کے محاصروں سے نکالنے تک کہ اقدام کیے اور جبکہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش کے خاتمہ کا سرکاری طور پر اعلان کر چکی ہے نیز اس ملک کی پارلیمنٹ امریکی فوج کی بے دخلی کے لیے مسودہ بھی پاس کر چکی ہے اس کے باجود امریکہ غیر قانونی طور پر اس ملک میں اپنی موجودگی پر اڑا ہوا ہے اور اس قانون پر عمل درآمد ہونے کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانا کیوں ہے؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممالک اور خطے کے عوام کی اکثریت کی مخالفت کو
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں متعدد یورپی رہنماؤں کی بیک وقت موجودگی پر ٹرمپ خوش
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ
اگست
تل ابیب کی اچیلز ہیل بے نقاب
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے بین گوریون یونیورسٹی اور گیفات حبیبہ انسٹی ٹیوٹ
جنوری
اب بازی پلٹ چکی ہے
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں
ستمبر
غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور
جون
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبال ٹیم کے کوچ شہید
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے منگل کی شب بتایا ہے کہ غزہ
اپریل
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری