?️
سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی امداد سے یوکرین کے لوگوں کا عذاب طولانی ہو جائے گا۔
امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے جمعہ کو ایک تقریر میں برائنسک کے علاقے میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار واشنگٹن کو قرار دیا، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ یوکرین امریکہ کی حمایت کی وجہ سے برائنسک کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے جیسے غیر انسانی اقدامات کر رہا ہے۔
امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے ماسکو پر شکست مسلط کرنے کی امریکی کوششوں کی ناکامی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی امداد سے اس ملک کی عوام کے مصائب میں مزید اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو برائنسک کے مقامی حکام نے کہا کہ یوکرین کے ایک تخریبی گروپ نے روسی علاقے میں گھس کر دو لوگوں اور دو بچوں کو یرغمال بنایا اور ان میں سے دو کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد ہلاک کر دیا۔
روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی جمعہ کے روز اس ملک کی سرزمین پر یوکرینی باشندوں کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں کی تکرار کو روکنے کے لیے ماسکو کے عزم کا اعلان کیا،کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیسکوف نے برائنسک کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو سرحد کے ذریعے روس میں یوکرینی دہشت گردوں کی بار بار دراندازی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔
انہوں نے چیچنیا کے خودمختار علاقے کے سربراہ کے روس اور یوکرین کے درمیان سرحدی علاقے میں مارشل لا لگانے کے خیال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روسی فیڈریشن کے صدر کا خصوصی حق ہے لیکن اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر
نومبر
سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
سوڈان میں حالات زندگی کی مسلسل خرابی مظاہرین نے حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہزاروں سوڈانی باشندوں نے اتوار کو مسلسل دوسرے دن خارطوم
اکتوبر
ملک سے ڈالر کا اخراج دوگنا ہوگیا
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے
مارچ
اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر
اپریل
امریکہ اسرائیلی فوج کے کمزور ہونے سے کیوں پریشان ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل ریجن کے کمانڈر جنرل مائیکل
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے
ستمبر
حماس: غزہ کے عوام دشمن کو خون سے رنگے ہوئے کاٹنے کی قیمت ادا نہیں کریں گے
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ غزہ میں
جولائی