امریکہ کے اسپتال میں خوفناک آتش‌زدگی،77 مریضوں کا انخلا

آتشزدگی

?️

امریکہ کے اسپتال میں خوفناک آتش‌زدگی، 77 مریضوں کا انخلا
امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں واقع ایک اسپتال میں شدید آتش‌سوزی کے باعث درجنوں مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ڈکسن سٹی میں واقع لیہائی ویلی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ ٹام ٹیلر نے بتایا کہ آگ کے باعث 77 مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں 6 مریض انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد اسے بھی دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اسپتال کی مرکزی عمارت کی چھت میں لگی، جو اسکرانٹن آرتھوپیڈک بلڈنگ کے نام سے جانی جاتی تھی۔ یہ عمارت ایک نئی تعمیر شدہ عمارت سے منسلک تھی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ آرتھوپیڈک یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور حتمی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

شہریار آفریدی اور دیگر کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور دیگر

فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اسحٰق ڈار

?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

النہضہ تحریک کے رہنما تیونس میں گرفتار

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:النہضہ تحریک کے رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اس تحریک کے رہنما

اقوام متحدہ میں پاکستانی عوام کی ترجمانی،غزہ و کشمیر کے مظلوم عوام کی آوازبننے کا موقع ملا،وزیراعظم

?️ 29 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام

ڈیمونا ایٹمی سائٹ کی تباہی کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف

?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں نے آخرکارا عتراف کر لیا کہ ڈیمونا ایٹمی پلانٹ میں

عرب لیڈروں کی ایران کے ہم پلہ ہونے کی کوشش

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اایک امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کے

ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں میں پُراسرار بیماری کا انکشاف، سائنسدانوں نے تحقیقات شروع کردیں

?️ 18 جولائی 2021ویانا (سچ خبریں) ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے