سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بناتے ہوئےکئی ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کیا ۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے متعدد ایرانی افراد اور اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، بیان کے مطابق ایرانی افراد اور تنظیموں پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے بہانے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے پوسٹل اور الیکٹرانک انتخابات کے انعقاد کے باوجود روس پربھی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ برسوں میں روسی حکام کے ساتھ اس سلسلہ میں سنجیدہ بات چیت کی ہے۔