امریکہ کی سب غلط فہمیاں دور کردیں گے: حزب اللہ

حزب اللہ

🗓️

سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یہ تحریک پارلیمانی انتخابات کے دوران مزاحمت کے دشمنوں کو مایوس کرے گی۔
لبنانی تحریک حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین نے پیر کے روز اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے بحران کے خطرناک اور تباہ کن اقتصادی نتائج ہوں گے اور قحط کا باعث بنیں گے۔

صفی الدین نے العہد نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یوکرین روس بحران کے اقتصادی نتائج لبنان کے لیے بہت زیادہ ہوں گے کیونکہ لبنان اقتصادی طور پر ایک کمزور ملک ہے اور اسے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی 90% ضروریات بیرون ملک سے پوری کی جاتی ہیں لہذا لبنانی حکام اور حکومت کو خوراک، ادویات اور توانائی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرنا چاہیے، چاہے انتخابی موقف میں اختلافات ہی کیوں نہ ہوں۔

صفی الدین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ پارلیمانی انتخابات کے دوران مزاحمت کے دشمنوں کو مایوس کر دے گی، کہا کہ حزب اللہ امریکہ کی سب غلط فہمیوں کو دور کر دے گی، اس حوالے سے حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے نائب سربراہ علی دعموش نے حال ہی میں کہا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں مزاحمت کو ختم کرنےکے منصوبے کا مقابلہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے ساتھ کیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ

اکثر امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں جمہوریت داؤ پر ہے

🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  نصف سے زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں

اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں

سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 7 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 12 اپریل 2023پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن ٹو نے اہم کارروائی

وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

🗓️ 5 نومبر 2021اٹک(سچ خبریں) عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اور اہم

ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق

🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک

تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش

🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں

ہم مناسب وقت پر اسرائیل کو جواب دیں گے: حزب اللہ

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کی وفاداری کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے