🗓️
سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا ،واضح رہے کہ نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور جنوبی کوریا کی ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔ جس پر امریکہ نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف قسم کی پابندیوں کی دھمکی دی ۔
تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائلی پروگرام کو جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کو اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے کے مقابلہ میں کئی وعدے دیے تھے تاہم اپنی عادت کے مطابق کسی پر پورا نہیں اترا جس کے بعد شمالی کوریا اس کی کسی بھی دھمکی یا کسی بھی وعدے کو خاطر میں نہیں لاتا جس سے امریکی حکام تلملا کر رہ جاتے ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
ستمبر
اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے
🗓️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے
فروری
جنین پھر بنا قتل گاہ
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی
جولائی
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 14 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
جنوری
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل
اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے
🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں
فروری
ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ آتی رہیں، بلاول بھٹو
🗓️ 19 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے
دسمبر