سچ خبریں:امریکی حکومت اس کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے بعد جو اس بار یوکرائن میں جنگ کا باعث بنی، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اپنے تزویراتی ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل بازار میں سبلائی کرنے پر مجبور ہوئی ۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کرنے کے لیے اپنے تیل کے 30 ملین بیرل ذخائر جاری کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ کو محدود کرنے کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ذریعہ استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں،امریکی محکمہ توانائی نے ایک الگ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے 30 ارکان نے توانائی کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 60 ملین بیرل تیل بازار میں سپلائی کرنےپر اتفاق کیا ہے۔
قبل ازیں امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین نے جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تیل کے ہنگامی ذخائر کو جاری کر کے امریکی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر روس کے یوکرائن پر حملے کے اثرات کو بے ناکام بنادے جس کے بعدبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے مزید تیل منڈیوں میں روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔