?️
سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین وصول کرنے والوں میں نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا اعتراف کیا ہے۔
سینئر امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فوکی نے ایم ایس این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں نسلی امتیاز بہت پریشان کن ہے، فوکی نے مزید کہاکہ پریشان کن اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ریاستہائے متحدہ کی سفید فام آبادی کو کسی دوسرے رنگ والے شخص کے مقابلے میں کورونا ویکسین زیادہ ملی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے بارے میں شائع اعدادوشمار کے نتائج جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین وصول کی ہے انتہائی پریشان کن ہیں،اگرچہ نسلی اقلیتوں کے مابین ویکسین کے خلاف مزاحمت کا ایک قابل فہم احساس موجود ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں فعال طور پر ویکسین تک رسائی کے قابل بنائیں۔
امریکی متعدی امراض کے ماہر کاکہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حکومت نے فعال طور پر ان علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کو بڑھانے کی کوشش کی ہے جہاں اقلیتیں آباد ہیں،یادرے کہ بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مراکز کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سفید فام لوگوں کے مقابلے میں سیاہ فاموں ک کورونا وائرس میں مبتلا ہونےکا امکان تین گنا زیادہ ہے اور گوروں کے مقابلہ کالوں کے اس مرض سےمرنے کا امکان دو برابر ہے ۔
یادرہے کہ پوری دنیا کو انسانیت اور جمہوریت کے لمبے لمبے لکچرز دینے والے امریکہ کی اپنی یہ حالت ہے کہ ایک بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین لگانے میں بھی نسلی امتیاز برتا جاتا ہے کیونکہ ان کی نظر میں سفید فاموں کے علاوہ کسی کو جینے کا حق نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی پولیس آفیسر سیاہ فام نوجوان کا گلا دبا کر جان سے مار دیتا ہے اور عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی آواز بلند ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے
اگست
نیتن یاہو صرف وقت خریدنا چاہتا ہے،کسی بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے
?️ 24 اگست 2025نیتن یاہو صرف خریدنا چاہتا ہیں،کسی بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ
اگست
روس نے مشرقی یوکرین میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں: انگلینڈ
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق روس نے
اگست
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر
بجلی کمپنیاں زائد بلنگ کرکے صارفین کا خون نچوڑنے لگیں
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی
دسمبر
ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم
ستمبر
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
سیکیورٹی آپریشنز کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، دفترِ خارجہ
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے جمعے کے روز کابل میں
اکتوبر