?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں کی جانب سے ہفتے کے روزمظاہرے کرنے اعلان کے بعدواشنگٹن میں امریکی کانگریس کی پولیس میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 جنوری 2021 کو کانگریس کے حملہ آور جو زیر حراست ہیں اور ان کے مقدمے کی سماعت ہونے والی ہے،تاہم ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں نے ان کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکی کانگریس پولیس چیف ٹام منجرنے کہا کہ ہم تشدد اور کسی بھی مجرمانہ رویے کو برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان ہم سے کانگریس کی حفاظت کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی کانگریس کے چیف آف پولیس نے موصول ہونے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران کانگریس کی پولیس اس بات کو یقینی بنانے کی تیاری کر رہی ہے کہ 6 جنوری کے واقعات کو دہرایا نہ جائےجبکہ ایک باخبر ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی پولیس مکمل طور پر آپریشنل ہے اور نیشنل گارڈ ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کے وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے کانگریس کی عمارت کی حفاظت کے لیے 100 نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ یہ فورس واشنگٹن ڈی سی سے باہر تعینات کی جائے گی اور اسے صرف مقامی ، ریاستی اور وفاقی سطح پر استعمال کیا جائے گا۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بدھ کی رات کہا کہ پینٹاگون کو کانگریس پولیس کی جانب سے منصوبہ بند احتجاج کے سلسلے میں مدد کی درخواست موصول ہوئی ہے،تاہم کانگریس پولیس کو کس طرح مدد فراہم کی اس کی وضاحت کیے بغیرپینٹاگون کے عہدیدار نے کہا کہ یہ پینٹاگون کی عام پالیسی ہے کہ وہ دیگر ایجنسیوں کو مدد کی درخواست دینے کی اجازت دے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیل کی سڑکوں پر مظاہروں اور سیاسی بدامنی کے دائرہ کار
جولائی
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری
مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت
?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب
مارچ
بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس
?️ 15 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
نومبر
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ہی واحد آپشن ہے:حماس
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے
ستمبر
مغربی کنارے کے خلاف صہیونی وزیر کا خفیہ منصوبہ سامنے آیا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک آڈیو فائل کا انکشاف کیا
جون
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
پابندیاں کس طرح خود امریکہ کی طرف لوٹ رہی ہیں؟
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس مہینے کی پہلی تاریخ کو، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ
اکتوبر