?️
سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے حوالے سے امریکہ اور مغربی ممالک کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے چینی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن کو شام کے خلاف پابندیاں فوری طور پر منسوخ کرنی چاہیے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے شام کے شمالی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت شامی حکومت اور عوام کے خلاف عائد پابندیاں فوری طور پر منسوخ کرے۔
اس سلسلے میں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کے بجائے انہیں فوری طور پر منسوخ کرے اس لیے کہ شام کی حکومت اور عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے عمل کو ایک سنگین مسئلہ بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے بھی شام میں مہلک زلزلے کے ایک ہفتے بعد الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم شامی عوام کی مدد کے لیے حقیقی عزم چاہتے ہیں۔
شام کے موجودہ بحران کے بارے میں مغربی ممالک کے دوہری اور انسان دشمن روش کے بارے میں، اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے تاکید کی کہ ہم نہیں چاہتے کہ (شام کے زلزلے کے متاثرین کے لیے) حمایت کو لے کر سیاست کھیلی جائے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان نے یاد دلایا کہ شامی عوام کو اس وقت کپڑوں، خیموں اور حرارتی آلات کی ضرورت ہے،اس تنظیم کے عہدیدار نے زلزلے کے بعد شام کی زمینی صورتحال کو سیاست، سکیورٹی اور تنظیم کے لحاظ سے پیچیدہ قرار دیا اور کہا کہ صرف باب الھوی کراسنگ شامیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی
اکتوبر
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا
جون
بائیڈن نے ایران کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کی: امریکی سینیٹر
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: فاکس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت گیر
جولائی
بائیڈن نے روس کو اکسایا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت
جون
اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے
نومبر
اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100
اکتوبر
نیویارک کے میئر: ہم اسرائیلی سفارتی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ شہر کے
جون
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جانے کا فیصلہ
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ
اکتوبر