?️
سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے ختم ہورہے ہیں نیز ہم نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدام کر رکھے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں جبکہ روس نے امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدام کررکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کو روس کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور روس کے بجائے یوکرائن پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ روس کے شرائط کو قبول کرلے،انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کیف پر کوئي دباؤ نہیں ڈالے گا کیونکہ کیف امریکی مفادات کے لئے کام کررہا ہے۔
ریابکوف نے کہا کہ امریکہ کی پابندیوں سے روس کے عزم و ارادہ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا،انھوں نے کہا کہ امریکہ کو یوکرائن میں بیولوجیک ہتھیاروں کے ذخائر کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا چاہیےتھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے ماسکو میں امریکی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے صدرپیوٹن سے متعلق امریکی صدر بائیڈن کے بیان کوناقابل قبول قراردیا تھا نیزامریکی سفیرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔
روسی ذرائع کے مطابق امریکی سفیرکودئیے گئے احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے صدر پوتین سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔اس طرح کے بیانات امریکی صدرکے عہدے کے شایان شان نہیں۔اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے پوتین کو جنگی مجرم قراردیا تھا ، جبکہ امریکہ خود افغانستان،عراق، شام ، فلسطین، لیبیا اور یمن میں جنگي جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین
اکتوبر
انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سپیکٹیٹر میگزین نے ایک مضمون میں چین کو ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا
?️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
جنوری
غزہ میں کتنی سرنگیں ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی
جنوری
دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان پر حملے
جنوری
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب
جولائی
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی