?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات کی تعیناتی کے لیے چین اور کیوبا کے درمیان خفیہ معاہدے کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ماہر ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبِن نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات کی تعیناتی کے لیے چین اور کیوبا کے درمیان خفیہ معاہدے کے بارے میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تردید کی۔
واضح رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ بیجنگ امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا سے 160 کلومیٹر دور الیکٹرانک مواصلاتی آلات نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پورے جنوب مشرقی امریکہ میں جہاں بڑی تعداد میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ امریکی جہازوں کی ٹریفک کی نگرانی کر سکے۔
وینبِن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہیں اس طرح کے پروگرام کا کوئی علم نہیں ،کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اچھی مہارت حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے سے خفیہ سرگرمیوں کے لیے کیوبا کے گوانتاناموبے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور کیوبا پر 60 سال سے زائد عرصے سے اقتصادی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے حکام کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جیسا کہ وائٹ ہاؤس کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے جمعرات کو ایم ایس این بی سی نیوز چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ وال سٹریٹ جرنل کی چینی وائر ٹیپنگ تنصیبات کی میزبانی کے لیے کیوبا کی رضامندی سے متعلق رپورٹ درست نہیں ہے۔
کیوبا کے وزیر خارجہ کارلوس فرنانڈیز ڈی کیسیو نے بھی وال اسٹریٹ جرنل کی معلومات کو مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان الزامات کو خود ساختہ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
جو بایدن کو کینسر ، امریکی رہنماؤں کی ہمدردیاں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بایدن کے دفتر کی جانب سے جاری
مئی
اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اگست
ظلِ شاہ کیس، 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع
?️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)
جون
کل کا سینیٹ الیکشن وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی ریہرسل ہوگا۔ گورنر کے پی
?️ 20 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) عالمی وباء کورونا وائرس کے وار
اگست
مجھے نیٹو کی رکنیت میں کوئی دلچسپی نہیں:یوکرائنی صدر
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دینےجانے
مارچ
صیہونیوں کی مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول اردن سے سعودی عرب کو منتقل کرنے کی کوشش
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حلقوں میں
مئی