?️
سچ خبریں:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کی جنگ صیہونی حکومت کے لیے کی لڑی جاری ہے، کہا کہ امریکہ اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے کہا ہے کہ یمن میں جارحیت کے آغاز سے ہی ہم نے صیہونی حکومت کا سامنا کیا ہے اور بنیادی طور پر صیہونی حکومت کے تحفظ کے لیے یمن پر حملہ شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی عوام کو یہ باور کرنا چاہیے کہ ہماری جنگ ان کی جنگ ہے، المحبشی نے مزید تاکید کی کہ آج امریکی اور صیہونی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہیں اور یہ خدا کی مدد سے ہمیں فتح کے قریب لے جاتا ہے۔
یمن کی انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کی حمایت نہیں کر سکتے اس لیے کہ دونوں سعودی عرب کا ساتھ دینے میں ناکام رہے ہیں نیزصیہونی حکومت بھی مزاحمتی میزائلوں کے مقابلے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات کو اپنے آپ کو بچانا چاہیے اس لیے کہ اقتصادی اور سلامتی کے نقطہ نظر سے کشیدگی اور جنگ اس کے مفاد میں نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا
اگست
پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار
?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے
مارچ
اُشنا شاہ نے ملالہ کے بیان پر ردّعمل دینے سے انکار کر دیا
?️ 6 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند
جون
عدلیہ سے آئین و قانون کا محافظ بننے کی توقع ہے وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجرا کردیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد
اپریل
کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ
ستمبر
سپریم کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر
مارچ
فواد چوہدری کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی
فروری
نتن یاہو پاتال کے کنارے پر
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آنے والا موسم خزاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن
جولائی