?️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا اس گروہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ہدف سیاسی ہے اور یہ ہمیں فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس تحریک کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟
عبدالسلام نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں ہمارے اقدامات غزہ کے خلاف جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک قسم کا دباؤ ہے، امریکہ کی طرف سے ہمارا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں ڈالنے سے فلسطین کی حمایت کے حوالے سے ہمارے ثابت قدم موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے اس فیصلے کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوگا ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
عبدالسلام نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ فیصلے سے فلسطینیوں کی حمایت پر ہمارے عزم میں اضافہ ہوگا نیز ایران سے یمن میں ہتھیار بھیجنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے اور اس حوالے سے جو باتیں کہی جاتی ہیں وہ جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مقبوضہ علاقوں بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وسیع جرائم کا ذکر کیے بغیر کہا کہ واشنگٹن نے ایک بار پھر یمنی حوثیوں (یمن نیشنل آرمی) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا۔
مزید پڑھیں: کیا یمن پر بمباری کر کے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس سلسلے میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر حوثی (یمن کی قومی فوج) بحیرہ احمر میں اپنے حملے بند کر دیتے ہیں، تو واشنگٹن اس بارے میں تحقیقات کرے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد
جون
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون
نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق سیف الاسلام قذافی کے بیان کا وسیع پیمانہ پر خیرمقدم
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے بنیامین نیتن یاہو
مئی
پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو
جنوری
ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے میں اسلام آباد سب سے آگے ہے: فواد چوہدری
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم
مارچ
انصار اللہ: جہازوں کو نشانہ بنانا شپنگ کمپنیوں کے لیے سنگین پیغام ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی "انصار اللہ” تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن
جولائی