امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جھوٹ پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے: ایران

ایران

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جو تاریخ کی واحد ریاست ہے جس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور خود ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کی نگرانی میں ہونے والی پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی ذمہ دار ہے، غیر قانونی بحری ناکہ بندیوں اور پوری خطے میں اسرائیلی حکومت کے جرائم اور مظالم کی بلا لحاظ حمایت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران اور اس کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف جھوٹ، بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر، اور بین الاقوامی امن و سلامتی یا بحری تجارت کی آزادی جیسے تصورات کا منافقانہ سہارا لے کر ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فورم کا غلط استعمال کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے زور دے کر کہا کہ حقیقت میں، مجرم اور چور آج پراسیکیوٹر اور جج کا کردار ادا کر رہا ہے اور اپنے جرائم کو سفید کرنے (وائٹ واش کرنے) کی کوشش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے اپنے جنگجو کے بارے میں سچ کو چھپایا

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی

ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ

?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو

اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی

?️ 29 ستمبر 2022  کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست

حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی

حکومت کا نیپرا کے ’کے الیکٹرک دوست‘ فیصلوں کو چیلنج کرنے کا عندیہ

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ

?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے

عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ

آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے