امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟

طالبان

?️

سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ طالبان گروپ نے اس تنظیم کے 18 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔

العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروپ نے سوئس امدادی تنظیم کے 18 ملازمین کو گرفتار کر لیا،سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ طالبان گروپ نے اس تنظیم کے 18 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے

اس تنظیم نے مزید کہا کہ مذکورہ ملازمین کو صوبہ غور میں ان کے دفتر سے اغوا کر کے افغانستان کے دارالحکومت کابل لے جایا گیا ۔

تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ہمیں اپنے ملازمین کے خلاف الزامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات نہیں ملی ہیں اور ہم ان کی شرائط کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دے سکتے ہیں۔

طالبان حکام نے ابھی تک ان افراد کی گرفتاری کی وجہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے،انٹرنیشنل اسسٹنس آرگنائزیشن (IAM) 1966 سے افغانستان میں کام کر رہی ہے۔

اس تنظیم نے ابتدائی طور پر امراض چشم کے شعبے میں خدمات فراہم کیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سرگرمی کا دائرہ دیگر علاج اور تعلیم کے شعبوں تک بھی پھیل گیا۔

اس تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر سے ہٹ کر آزادانہ طور پر مدد فراہم کرتی ہے۔

مذکورہ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لوگوں کی مقامی ثقافت اور روایات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں برقرار رکھتے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار میں واپسی کے بعد، طالبان گروپ نے مختلف امدادی شعبوں میں سرگرم غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان نے مارا سویڈن کے منہ پر طمانچہ

طالبان شریعت کے انتہا پسندانہ نقطہ نظر کے مطابق قوانین کے نفاذ کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی بنیاد پر انہوں نے خواتین کو غیر سرکاری تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے سے روک رکھا ہے۔

اس کے علاوہ، طالبان حکومت نے لڑکیوں کے لیے اسیکنڈری اسکولوں کو بند کرنے اور پارکوں اور کھیلوں کے ہالوں میں مرد رشتہ دار کے بغیر خواتین کی موجودگی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

مشہور خبریں۔

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیشرفت

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی بجلی پیدا کرنے والے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر

یمنی عوام کے خلاف جنگ وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے : انصار اللہ

?️ 18 فروری 2022سچ خبریں:   انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کو

مسلم لیگ ن کا ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک

وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے

ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے

2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہوچکی تھی۔ اختیار ولی

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے دعویٰ کرتے

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

ٹرمپ بشارالاسد کوقتل کرنا چاہتے تھے: سابق امریکی عہدیدار

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سابق نائب قومی سلامتی کے مشیر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے