?️
سچ خبریں: امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے واضح کردیا ہے کہ وہ یمن کے جنوبی صوبوں حضرموت اور المہرہ سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلھائے گی۔
اطلاعات کے مطابق، عبوری کونسل نے حال ہی میں حضرموت میں اپنی موجودگی اور اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر فوجی ساز و سامان بھیجا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوالے سے ریاض اور ابوظبی کے درمیان اختلافات میں تیزی آئی ہے۔ سعودی اتحاد نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے لیے اماراتی اسلحے کی ترسیل کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے امارات کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کی حمایت کی وجہ سے اپنی فوجیں واپس بلھا لے۔ امارات کے دفاعی وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابوظبی کی خواہش پر ان فوجیوں کا مشن ختم ہو گیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سال ختم ہونے سے ایک دن پہلے، اتحاد نے یمن میں امارات کا معاملہ بند کر دیا۔
گذشتہ سالوں میں جنوبی یمن سعودی عرب اور امارات کے درمیان سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ کے لیے سخت مقابلے کا میدان رہا ہے۔ امارات نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل نامی فورسز کی حمایت کے ذریعے حضرموت اور المہرہ میں اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔ یہ مقابلہ مختلف فریقوں کے درمیان کشیدگی اور بعض اوقات تصادم کا باعث بنا ہے، جس سے یمن میں استحکام اور سیاسی بحران کے حل کا عمل مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
امریکہ نے شہریوں کو خبردار کیا: متحدہ عرب امارات میں اسرائیل سے متعلق جگہوں سے گریز کریں
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافے
اگست
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون
خطے میں امریکی اہداف پر ایران کے حملے جاری
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی مفادات کے خلاف ایران کے حملوں کا نیا سلسلہ شروع
جولائی
جارحیتوں اور جنگوں کے مقابلے میں خاموشی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنا ہے: الحوثی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب
دسمبر
سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل
اگست
پنجاب میں قبضہ مافیا اور فراڈ کرنے والوں کیخلاف کڑی قانون سازی کی تیاری
?️ 19 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا اور پلاٹس
دسمبر
حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے
دسمبر