?️
سچ خبریں:الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس چینل کی رپورٹر ابوعاقلہ کا کیس عالمی فوجداری عدالت میں دائر کریں گے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے تعلق سے صیہونی حکومت کے خلاف قانونی جنگ عالمی فوجداری عدالت میں لڑی جائے گی۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اس کی فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے کسی بھی ذمہ دار کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل کے خلاف دائر کئے جانے والے اس مقدمے میں شیرین ابو عاقلہ قتل کے علاوہ مئی ٢٠٢١ میں غزہ میں الجزیرہ کے دفتر پر صیہونی حکومت کی بمباری کا مجرمانہ اقدام بھی شامل کیا گیا ہے۔
دنیا کے بیشتر ملکوں اور بین الاقوامی اداروں نیز تنظیموں نے الجزیرہ کی فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں شفاف تحقیقات نیز صیہونی حکومت کو اس وحشیانہ جرم کا جواب دہ قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے کچھ دن قبل الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کو ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا ہے کہ وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھیں۔


مشہور خبریں۔
روس نے غلط معلومات شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا،وجہ؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو، روس نے ایپل اور آن لائن انسائیکلو وکی پیڈیا
اگست
سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو
جون
نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر شہید
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:عراقی صوبے صلاح الدین میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے
اگست
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
حکومت پی ٹی آئی کیخلاف جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، سو بسم اللہ کرے. اسدقصر
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
دسمبر
ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلباء کا داخلہ ممنوع
?️ 7 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کر
جون
پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
?️ 7 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض
?️ 3 اگست 2025اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض امریکہ کے خصوصی
اگست