?️
سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید تبون کی واضح برتری سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے حریفوں عبدالعالی حسانی شریف اور یوسف اوشیش پر بڑی سبقت حاصل کی ہے۔
امد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی ابتدائی گنتی میں عبدالمجید تبون کو اپنے حریفوں پر نمایاں برتری حاصل ہے۔
مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے الجزائر بھر میں پولنگ اسٹیشنز کو ایک گھنٹے کی توسیع کے بعد بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
الجزائر کے صدارتی انتخابات میں 24 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز نے شرکت کی، جبکہ ووٹر ٹرن آؤٹ 48.3 فیصد رہا۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال 21 مارچ کو، صدر عبدالمجید تبون نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر دسمبر میں ہونے والے مقررہ صدارتی انتخابات کو قبل از وقت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 78 سالہ عبدالمجید تبون، جو موجودہ صدر ہیں جنہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں حصہ لیا اور خود کو تمام الجزائریوں، خصوصاً نوجوانوں اور متوسط و کمزور طبقات کا نمائندہ قرار دیا۔ وہ قوم پرستی کے نظریے سے وابستہ ہیں۔
58 سالہ عبدالعالی حسانی شریف، ان کے حریف اور ملک کی سب سے بڑی اسلامی مخالف جماعت حرکت مجتمع السلم کے صدر ہیں۔ شریف، جو ایک سول انجینئر ہیں، کو 2023 میں پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا نعرہ "موقع” رکھا۔
مزید پڑھیں: الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں کیا کہا؟
42 سالہ یوسف اوشیش فرنٹ آف سوشلسٹ فورسزکے پہلے سکریٹری ہیں، جو الجزائر کی سب سے پرانی مخالف سیاسی جماعت ہے۔ یہ جماعت 1963 میں قائم ہوئی اور گزشتہ چھ دہائیوں سے حکومت مخالف بائیں بازو کی ایک نمایاں قوت کے طور پر جانی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور
?️ 23 جولائی 2025نیو یارک: (سچ خبریں) عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان
جولائی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری
جولائی
آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی
?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک
اگست
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 17 جولائی 2022مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر
جولائی
فوجی ساز و سامان مین مغرب کا چین سے کوئی مقابلہ نہیں
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے تائیوان پر امریکہ اور
جولائی
چین کا امریکی ٹیرف جنگ کے حوالے سے انتباہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے، چپس اور سیمی کنڈکٹر بنانے والوں پر چین کو
اکتوبر
93 جمہوری نمائندے: غزہ چیریٹی فاؤنڈیشن کو بند کیا جانا چاہیے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس میں 93 ڈیموکریٹک نمائندوں نے ملک کے وزیر
جولائی