?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں غزہ میں انسانی جانی نقصان کی حد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں اپنے قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو فعال کرنے کے لیے اس ادارے کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں امن عامہ کے مکمل خاتمے سے خبردار کیا۔
سلامتی کونسل کے نام اپنے بے مثال خط میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انتونیو گوٹیرس کے مطابق، غزہ کی پٹی میں عوامی نظم و نسق کے مکمل خاتمے سے محدود انسانی امداد بھی بھیجنا ناممکن ہو جائے گا۔
اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس عہدے پر اپنی سرگرمی کے آغاز کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا حوالہ دیا ہے۔
یہ خط اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو سلامتی کونسل کے ممبران کی توجہ ایک ایسے مسئلے کی طرف مبذول کروانے کی اجازت دیتا ہے جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
گٹیرس نے X سوشل میڈیا(ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ غزہ میں انسانی امداد کے نظام کے خطرے کو دیکھتے ہوئے میں سلامتی کونسل سے انسانی ہمدردی کی تباہی کو روکنے اور فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔
سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور ممکن ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی سلامتی کے لیے اس صورت حال کے نتائج ناقابل تلافی ہوں ۔
مزید پڑھیں: غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت
واضح رہے کہ یہ آرٹیکل جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف 9 بار استعمال ہوا ہے، اس تنظیم کے سکریٹری جنرل کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے ارکان کو ایسے معاملات میں ہنگامی اجلاس میں مدعو کریں جہاں وہ محسوس کرتے ہیں کہ دنیا کی سلامتی اور امن خطرے میں ہے اور اس سلسلے میں فوری ایکشن لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
کسی کو افغانستان کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے موسم بہار میں دوبارہ جنگ شروع
مارچ
ایک ہی دن انتخابات: اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے، چیف جسٹس
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد
مئی
انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے
مئی
پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
?️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
مارچ
یمن کا صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب ممالک کو انتباہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد
جولائی
صہیونی جنگی طیاروں کے جنوبی لبنان پر حملے؛ 10 افراد شہید
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے
دسمبر
معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے
اگست
شام اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں شام
جون