اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری

اقوام متحدہ

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلح تنازعات اور جنگی علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور بچوں کی ہلاکت کے بارے میں شائع ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ (2022) میں ایک بار پھر مجرمانہ اور بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کا نام نہیں لیا۔

العربی الجدید اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی رپورٹ منگل کو اسرائیلی حکومت کا نام لیے بغیر جاری کی گئی جبکہ یہ حکومت فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی مسلسل واضح خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر فلسطینی بچوں ،اس حکومت کے جرائم میں اب تک بڑی تعداد میں فلسطینی بچے شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت؛22 سال میں 2500 فلسطینی بچے شہید

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس رپورٹ پر آئندہ ماہ بحث کرے گی، جسے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے بچوں اور مسلح تنازعات، ورجینیا گامبا پیش کریں گی۔

العربی الجدید نے ممالک کے ساتھ معاملات میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی دوہری پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان اور عراق میں اپنی جنگوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی جارح اتحاد نے یمن جنگ میں جارح اتحاد نے یمنی بچوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی لیکن اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل روس کو شرمناک فہرست میں ڈال دیا جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی:نیتن یاہو نے ذاتی طور پر خواتین اور بچوں کے قتل عام کو قبول کیا: صہیونی میڈیا

مذکورہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، کئی برسوں سے انسانی حقوق کی بہت سی بین الاقوامی تنظیموں نے گٹیرس اور ان کے دفتر کو اس طرح کے معاملات میں جانبدارانہ مؤقف اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جن میں ہیومن رائٹس واچ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بچوں اور مسلح تنازعات کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ورجینیا گامبا اسرائیلی حکومت کا نام اس فہرست سے ہٹائے جانے کے بارے میں کوئی قائل کرنے والی وضاحت نہیں دے سکیں۔

مشہور خبریں۔

قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ

?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان  کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ

کامیڈی کنگ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کیجانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار

?️ 2 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کامیڈی کنگ  اور معروف اداکار عمر شریف کے انتقال

ن لیگ کی قیادت کا نواز شریف سے واپس آ کر پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ

?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف کو

یورپ اور اسرائیل کے درمیان خلیج مزید گہری ہو گئی۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کی نئی لہر

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرنے

جرمنی یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیج سکتا

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر برلن اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے