?️
سچ خبریں:یمن کے قانون سازوں نے یمن میں جنگ جاری رکھنے کے لئےاپنی حمایت کے خاتمے پر مبنی امریکی حکومت کے طرز عمل کا خیرمقدم کیا۔
المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں یمنی قانون سازوں نے یمن میں جنگ جاری رکھنےکے لئے حمایت ختم کرنے کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے نئے انداز کا خیرمقدم کیا، یمنی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اقوام متحدہ سے یمن کے جنگ اور محاصرے کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ امریکی پالیسی میں ایک مثبت قدم تھا۔
یمنی نمائندوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے امریکہ کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی اداروں کو یمن کی زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدوں کو دوبارہ کھولنے جنگ اورناکہ بندی کے خاتمے کے لئے فوری طور پر کارروائی کرنا ہوگی، واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے یمنی جنگ کی حمایت روکنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے مؤقف کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ چھ سال پہلے سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا تھا اور اس غریب ملک پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے،مذکورہ اتحاد نے چاروں طرف سے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے یہاں تک کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کبھی بھی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران رونما ہو سکتا ہے اس کے علاوہ سعودی اتحاد روزانہ کی بنیاد پر یمن پر بمباری کر رہا ہےجس میں زیادہ تر خواتین اور بے گناہ بچے جارحیت کا نشانہ بنتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا
جون
’ملک میں بے یقینی بڑھے گی‘، سیاستدان صرف اس بات پر متفق
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما کسی اور بات
فروری
امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی چائنا افیئرز کمیٹی کے رکن نے
دسمبر
غزہ میں نیتن یاہو کا حمایت یافتہ دہشت گرد کون ہے؟
?️ 6 جون 2025 سچ خبریں: آویگدور لیبرمین، "اسرائیل ہمارا گھر” پارٹی کے سربراہ اور سابق
جون
میں آج سے ماہرہ خان ہوں، جو کرنا ہے، کرلو، رابعہ کلثوم
?️ 13 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
بائیڈن سیکڑوں تارکین وطن بچوں کو فوجی اڈے پر بھیج چکےہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:ہفتے کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ریپبلکن ممبروں
مارچ
نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے
اپریل