اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں قرارداد منظور

فلسطین

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ، انگلینڈ اور صیہونی حکومت کی مخالفت کے باوجود فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی سالگرہ (یوم نکبہ) منانے کے حوالے سے قرارداد منظور کی۔

شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ، انگلینڈ اور صیہونی حکومت کی مخالفت کے باوجود ایک اجلاس میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی سالگرہ (یوم نکبہ) منانے کے حوالے سے قرارداد منظور کی۔

واضح رہے کہ اس قرارداد میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی 75ویں سالگرہ (یوم نکبہ) منانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے،اس ووٹنگ میں زیادہ تر عرب اور اسلامی ممالک سمیت دنیا کے 90 مختلف ممالک نے مثبت ووٹ دیا جبکہ امریکہ، انگلینڈ، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت 30 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 47 دیگر ممالک نے ووٹ نہیں دیا، جس کی بنیاد پر یہ قرارداد بالاخر اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

یاد رہے کہ یوم نکبہ (14 مئی 1948) کو فلسطینیوں کی تاریخ کا بدترین دن سمجھا جاتا ہے، یہ دن دراصل مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر جعلی صیہونی حکومت کے قیام کا دن ہے، جس کا آغاز ہزاروں لوگوں کے قتل عام اور لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے سے ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

مقاومتی قائدین کی گرفتاری سے فلسطینی انقلابی جذبے کو تقویت ملتی ہے: اسلامی جہاد

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  اسلامی جہاد تحریک نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے

ایرانی جوہری پروگرام بین الاقوامی جانبدارانہ نظام کا منطقی جواب ہے: پاکستانی ماہر

?️ 28 جولائی 2025ایرانی جوہری پروگرام بین الاقوامی جانبدارانہ نظام کا منطقی جواب ہے: پاکستانی

ہیومن رائٹس واچ کی نظر میں صیہونیوں کی حقیقت

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریںہیومن رائٹس واچ نے 123 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ میں

سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

?️ 29 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں

فلسطین کا حامی اور یورپی یونین کی پالیسیوں کا مخالف آئرلینڈ کا صدر بنا 

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: کترین کانولی نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل

7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا

اگر تجاوزات جاری رہیں تو مزید وسیع تر جوابات دئیے جائیں گے: بقائی

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: مشاور سخنگوی وزارت خارجہ ایران نے الجزیرہ نیٹ ورک سے گفتگو

اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے