افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں نو فوجی ہلاک ، پانچ زخمی اور تین فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نیمروز صوبے کی صوبائی کونسل کے رکن نعمت اللہ صدیقی کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے خاشرود شہر میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا، افغانستان کے صوبے نیمروز کی صوبائی کونسل کے ممبر نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں 9 افغان فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں پانچ دیگر فوجی زخمی ہوئے جبکہ تین فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بنا لیا۔
یادرہے کہ ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے آج کے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،واضح رہے کہ امریکی زیرقیادت اتحاد نے 2001 اور 2003 میں افغانستان اور عراق پر جھوٹے الزامات کے تحت حملہ کیاجس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں تشدد اور بدامنی میں اضافہ ہوا جو آج تک جاری ہے اور اب امریکہ ان دونوں ممالک سے نکلنے کا نام نہیں لے رہا ہے جبکہ ان ممالک کی حکومتیں اور عوام دونوں اپنے ملکوں میں امریکی موجودگی کی شدید مخالف ہیں۔