?️
سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد موبائل چوکیاں قائم کی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے کابل میں متعدد موبائل چوکیاں قائم کی ہیں تاکہ شہر کے مرکز اور تمام بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کا معائنہ کیا جا سکے اور ساتھ ہی کاغذات کا جائزہ بھی لیا جائے۔
واضح رہے کہ ان میں سے کئی موبائل چوکیاں بھاری ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس ہیں، قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی اس ملک میں پرتشدد جھڑپوں کی شرح اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اقوام متحدہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2021 کے پہلے نصف حصے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افغان عام شہریوں کی تعداد 5183 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دریں اثنا ، طالبان نے افغانستان کے نواحی علاقوں کے بڑے حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کی بنا پر متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ امریکہ اور طالبان کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہورہا ہے اس لیے کہ امریکہ جو بیس سال پہلے اس ملک میں طالبان کاخاتمہ کرنے کے بہانے داخل ہوا جہاں اس نے بے دریغ نہتے عام شہریوں کا خون بہایا اور دو دہائیوں تک انھیں اپنا گلام بنائے رکھا اب اسی ملک کو دوبارہ طالبان کے حوالے کرکے جارہا ہے جس سے بہت سارے سوالات کھڑے ہوئے ہیں اور امریکی انخلا کو شک کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت جاری
?️ 31 جولائی 2025ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے
جولائی
صیہونیوں کا کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرنے سے انکار
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے سربراہ ڈاکٹر
اکتوبر
ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
ستمبر
غزہ میں بھوک کے سب سے ہولناک اعداد و شمار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انتباہات کے بعد کہ غزہ میں انسانی المیہ
مئی
لاطینی امریکہ میں بھوک دو دہائیوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے: اقوام متحدہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق لاطینی امریکہ اور کیریبین میں دسیوں ملین
دسمبر
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر