?️
سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے سروے کے مطابق افغانستان کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔
سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے اپنے تازہ ترین جائزے میں افغانستان کے تعلیمی نظام کو دنیا میں تباہی کے خطرے کے انڈکس میں سرفہرست رکھا ہے،اس تنظیم کی تحقیق کے مطابق تباہی کے لحاظ سے افغانستان کا تعلیمی نظام گزشتہ سال چوتھے نمبر پر تھا لیکن اس سال پہلے نمبر پر ہے۔
اس جائزے میں افغانستان کے بعد سوڈان، صومالیہ اور مالی تین ایسے ممالک ہیں جو دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،کورونا، جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر اس ادارے کے نئے تجزیے کے مطابق ان چار ممالک میں 49 ملین بچوں کا تعلیمی عمل شدید خطرے میں ہے،یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب سیو دی چلڈرن نے 182 ممالک کی ان کے تعلیمی نظام کی کمزوری کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے۔
اس فہرست میں کولمبیا میں سب سے بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے کیونکہ اس ملک کے تعلیمی نظام کو لاحق خطرات کی سطح ہائی رسک سے کم ہو کر درمیانے درجے کے خطرے کی طرف آ گئی ہے۔
افغانستان کا تعلیمی نظام تباہی کے حوالے سے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی فہرست میں پہلے بمبر پر ہے اس لیے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد سے اسکول اور یونیورسٹیاں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کے لیے بند ہیں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، حکمران اتحاد کا ہر فورم پر مزاحمت کا عزم
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ
اپریل
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے
مارچ
صیہونی سیکورٹی وفد کا سوڈان کا خفیہ دورہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ حکومت کے ایک
اپریل
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر
جون
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
26 نومبر کا احتجاج: 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
فروری