افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ

ہٹانے

?️

سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ خارجہ میں افغانستان کے امور کے نمائندے زلمے خلیل زاد کی تصویر شائع کرتے ہوئےانھیں افغانوں کی نظر میں ایک نفرت انگیز شخصیت قرار دیا اور ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم مصطفی ناصری نے خلیل زاد کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل کے خلاف یہ نفرت انگیز شخصیت خاموش تھی ، اب جب کہ بمباریوں میں طالبان کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوچکی ہے ، لکھتے ہیں کہ مزید قبریں امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں کر سکتی ہیں۔

افغان قومی اتحاد حکومت کے سابق ترجمان اور سیاسی تجزیہ کارآصف اشنا نے بھی زلمے خلیل زاد کی تصویر شائع کی اور لکھاکہ یہ بھیڑیا کئی سالوں سے ریوڑ سے واقف ہے، افغان صدر کے سابق مشیر حامدعلمی نے خلیل زاد کو بے دخل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا مطالبہ کیا اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں نیز امریکہ پر زور دیں کہ وہ افغانستان میں امن کی نمائندگی کے لیے کسی اور شخص کو نامزد کرے۔

افغان اخبارات نے بھی واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے یہ کہا ہے کہ ان دنوں افغانستان سے دنیا میں نشر ہونے والی تصاویر امریکی خارجہ پالیسی میں المیہ دکھاتی ہیں، اخبار وں نے مزید کہا کہ طالبان کے زیر قبضہ شہروں کے دروازوں پر لاشیں لٹکی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جبکہ صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان کے ارکان نے فخر کے ساتھ ایک کیمرے کے سامنے پوز کیا جب ایک افغان بچے کی لاش ان کے پیچھے سڑک پر پڑی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ایک اور حصے میں ڈاکٹر ایک اور بچے کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جسے طالبان نے مارا ہے، کس جرم میں؟ اس کا قصور یہ تھا کہ وہ اس کے والد کو پسند نہیں کرتے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

’تحریک لبیک پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں‘ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں یکم نومبر کو 2017 کے

عمران خان کو اسلام آباد میں متعینہ حدود کے اندر احتجاج کی اجازت دی جائے گی، قمر زمان کائرہ

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان

بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات

پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،

7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کا نتیجہ شائع ہونے کو تیار، لمحہ فکریہ!

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے اتوار کی

نواز شریف کی قبل از وقت انتخابات کی حمایت

?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کر

وزیراعلیٰ نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کر دئے

?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے فلسطین کی مصیبت زدہ عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے