🗓️
سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نہ صرف افغان عوام بلکہ نیٹو اتحاد کے تمام رکن ممالک کے لیے بھی المیہ بن چکی ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رورٹ کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں ہم نے جو کچھ گزشتہ سال میں دیکھا ہے وہ درحقیقت نہ صرف اس ملک کے لیے بلکہ ان تمام اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے ایک ناکامی اور ایک عظیم المیہ ہے جنہوں نے افغانستان کو جمہوری اور پرامن بنانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک افغانستان میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر میں ناکام رہے، واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان سے امریکی افواج کے اچانک اور غیر ذمہ دارانہ طور پر انخلاء نیز واشنگٹن کی قیادت میں کام کرنے والی کابل حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں طالبان کی قیادت میں ایک عبوری حکومت آئی اور اس نے اقتدار سنبھال لیا۔
اس کے بعد طالبان کے خوف، انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں نیز خواتین اور لڑکیوں کی آزادی سے محرومی کے باعث ہزاروں افغان باشندے اس ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور
ستمبر
شام میں امریکہ کی موجودگی داعش کے لیے ایک تحفہ ہے: کانگریس
🗓️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:نمائندے میٹ گیٹس، جنہوں نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء
مارچ
کیا اسرائیل میں ایران جیسے بڑے ملک پر وسیع حملہ کرنے کی طاقت ہے؟روسی تجزیہ کاروں کی رائے
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:روسی تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ صہیونی حکومت کے
اکتوبر
دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چوہدری پرویز الہٰی کا اتحادی ہونا اور وزیر اعلیٰ
دسمبر
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
ٹرمپ کی حویلی پر حملہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا ٹریکنگ فرم Dataminr کے تجزیے کے مطابق، FBI
اگست
تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں
🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی
مارچ
اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
🗓️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے
مارچ