?️
سچ خبریں:ایک بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی اور انسانی صورتحال کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی غربت بھی تشویشناک ہے۔
ایک رپورٹ میں "نارویجن انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ” نے کہا ہے کہ افغانستان کی موسمیاتی تبدیلیوں نے اس ملک کے لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں خوراک کی عدم تحفظ میں شدت پیدا کی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے لوگوں کے حالات زندگی مزید خراب ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے اقتصادی امور کے ماہر سیر قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غربت کو کم کرنے کے لیے زراعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری پر توجہ دی جانی چاہیے نیز ان خطرات میں کمی کا انتظام بھی کرنا چاہیے جو غریبوں کی کمزوری کو بڑھاتے ہیں۔
ادھر کابل کے بعض شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کام کی کمی اس ملک میں غربت میں اضافے کی وجہ ہے،افغانستان کی موجودہ حکومت کی وزارت اقتصادیات نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظری نے کہا کہ معاشی چیلنجز پر قابو پانے کا حل یہ ہے کہ افغانستان کو دی جانے والی ترقیاتی امداد پر توجہ دی جائے تاکہ ہم بنیادی اور اقتصادی ڈھانچے کو بحال کر سکیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار اقوام متحدہ کے مختلف ادارے افغانستان میں غربت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیب آرڈیننس میں ترامیم
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی
پاکستانیوں کو امارات جانے میں درپیش مشکلات کے بارے میں یو اے ای قونصل جنرل کا بیان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق
اگست
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر
یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جنوری
اسرائیلی اور سوری اعلیٰ حکام کی باکو میں خفیہ ملاقات
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور شام کے نمائندوں کے
مئی
صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے
مارچ
زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے
جون