?️
سچ خبریں:افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ نے اس ملک میں لڑکیوں کے اسکول نہ کھولنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کی حزب اسلامی کے رہنما نے علماء کے اجلاس میں خواتین کی عدم شرکت پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان علماء کے اجلاس "لویا جرگہ” میں خواتین کی عدم شرکت پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو اتنے اہم اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے اور طالبان کو بھی چاہیے کہ وہ علماء کے اس اجلاس میں معاشرے کے اس طبقے کی موجودگی کے لیے شرائط فراہم کریں۔
افغان سیاست دان نے خواتین کی تعلیم کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارات کو لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنا چاہیے، ورنہ افغان خاندان ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،افغانستان کی حزب اسلامی کے رہنما نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس سے قبل طالبان کے ایک سینئر رہنما نے بھی افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسلام نے خواتین کے تعلیم کے حقوق کو تسلیم کیا ہے،طالبان کے نائب وزیر خارجہ اور اس گروہ کے سینئر عہدیدار شیر محمد عباس استانکزئی نے ایک بے مثال بیان میں حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا، نصف افغان آبادی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


مشہور خبریں۔
نومولود بچے بھی خطرناک بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہونے لگے
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی تشویشناک ہے جس
اگست
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے
نومبر
ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
?️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
نومبر
وزیر تعلیم نے کن اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این
مارچ
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
?️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام
ستمبر
حماس کے سیاسی سربراہ کے حالیہ خطوط پر ایک نظر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ یحیی سنوار کے الجزائر کے صدر،
اکتوبر